Charsadda Se Bhaarat Ka Jasoos Giriftaar

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک بھارتی جاسوس کو 3 بچوں سمیت پکڑلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آغا خان نامی بھارتی جاسوس کافی عرصے سے افغان مہاجرین کے روپ میں اپنے بچوں سمیت چارسدہ میں مقیم تھا۔ اس نے نوید خان کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوارکھا تھا اور جاسوسی کرکے خفیہ معلومات بھارت کو بھیجتا تھا۔ بھارتی جاسوس افغانستان میں بھارتی سفارتخانے کا ملازم ہے اور اس کے تینوں بیٹے افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ کے پے رول پر تھے۔

باچاخانی بیانیے کی ایک بھیانک جھلک

جمعہ خان صوفی کی کتاب '' فریب ناتمام '' رات ایک ہی نشست میں پڑھ ڈالی۔ صوفی صاحب وہ شخصیت ہیں جنھوں نے اجمل خٹک کے ساتھ کابل میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کی، سردار دائود سے نجیب تک تمام افغان صدور کے قریب رہے، اے این پی قیادت اور افغان، بھارت اور سوویت حکومت کے درمیان رابطہ کار اور پیغام رسانی انھی کے ذمہ تھی۔ اس عرصے میں اے این پی نے تینوں ممالک کے ساتھ مل پاکستان میں تباہی و بربادی کا جو کھیل کھیلا یہ اس کے عینی شاہد بلکہ کابل میں بیٹھ کر اس کو منظم کرنے والے تھے۔ افغان حکومتوں نے بھی ان کی خدمات سے استفادہ کیا اور سوویت یونین کی نظروں میں بھی وہ خاص آدمی اور کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے باقاعد

Pages